جو اس وقت بھی سیاست کر رہا ہے وہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے: بلاول

اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے،ایسے حالات میں الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنا ہے۔ وزیرخارجہ کی عمران خان پر تنقید

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا، غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے خا رجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا،سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے، جو اس وقت سیاست کر رہا ہے وہ دراصل سیلاب متاثرین کی زندگی سے کھیل رہا ہے، الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے جتنا بھی کیا جائے ناکافی ہو گا، پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے مملاک کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی،سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے۔