عوام کامسئلہ بجلی،گیس،آٹا، مہنگائی ہے،سائفر نہیں: شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت سب ویڈیوآڈیو لیکس کھیلنے میں مشغول ہیں، جبکہ عوام کامسئلہ بجلی،گیس،آٹا اور مہنگائی ہے،سائفر نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈارمریم ڈیل کی قوم کوسمجھ ہے۔ نومبر میں سب کوسمجھ آ جائے گی۔ڈیل کےتحت حدیبیہ پیپرکی طرح ایون فیلڈ بھی ختم ہوجائےگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کامسئلہ بجلی،گیس،آٹا اور مہنگائی ہے،سائفر نہیں۔74وزرا کی فوج جس میں22 بےمحکمہ ہیں، ویڈیوآڈیو لیکس کھیل رہی ہے۔ 12ربیع الاول کےبعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی اورسیاست گرم ہوگی۔