لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔
مریم کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ پہلے والی متفرق درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔ عدالت نے مریم نواز کی 2019 میں دائر درخواست خارج کر دی اور امجد پرویز کو نئی متفرق درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔
وکیل نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف چار سال بعد بھی تفتیش مکمل نہیں کی، چوہدری شوگر مل کا ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، مریم نواز چاہتی تھی کہ ریفرنس دائر ہوتا تو دفاع کرتیں، ریفرنس میں تاخیر کرنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔
عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔