اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطرعوام کی تقدیر کے ساتھ کھیلا گیا، کرسی کی خاطر صدرمملکت، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کرائی،سائفرکا پتا چل گیا تھا تو اسی وقت اسمبلیاں کیوں نہیں توڑیں؟
اتحادیوں کے جانے کا پتا چلا تو سازشی بیانیہ تیار کیا، عمران خان نے قومی مفادات کے ساتھ کھیلا،آڈیو لیک نے سابقہ حکومت کا کھیل بے نقاب کردیا، حقیقی آزادی والے کہہ رہے ہیں امریکہ کا نام نہیں لینا، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے اتحادی انہیں چھوڑ کر گئے۔
سیلاب جیسی آفت سے نمٹنے پر تمام اداروں کے مشکور ہیں، وزیراعظم سیلاب سے متعلق ایک ڈیش بورڈ کا اجرا کریں گے، سیلاب متاثرین کیلئے دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات ڈیش بورڈ میں ہوں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دوماہ سے وزیراعظم افواج پاکستان، صوبائی حکومتوں اور دیگر اداروں نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کیں، عالمی اداروں نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے امداد فراہم کی ہیں، جن لوگوں نے اس آفت سے دن رات کاوشیں کیں ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیراعظم شہبا زشریف نے یو این سی اوکے دورے میں سیلاب متعلق تفصیلی گفتگو کی، آج وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متعلقہ ڈیش بورڈ متعارف کریں گے، اس کا اعلان ڈیڑھ ہفتہ قبل ہوچکا تھا، جس کا آج اجراء کیا جائیگا۔
اس پروگرام کے ذریعے وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو ایمرجنسی کیش 25ہزار مہیا کیے، اس کا سارا ڈیٹا اس پروگرام میں شامل ہے، ایک طرف وزیراعظم شہباز شریف دن رات سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، جبکہ دوسری جانب چارسالہ وزیراعظم کی کرسی پر مسلط شخص کی سازش آڈیو لیکس سے بے نقاب ہوگئی۔
، آڈیو لیک نے پی ٹی آئی کے سازشی کھیل کو بے نقاب کردیا، بیرونی سازش کا ایک پورا کھیل کھیلا گیا جو بے نقاب ہوگی،عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا اور ملک کے اندر انتشار وافراتفری پیدا کی، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ان کے اتحادی ان کو چھوڑ کرگئے، جب انہیں پتہ چلا گیا کہ اتحادی چھوڑ کر جارہے ہیں، تو انہو ں نے سازشی بیانیہ تیار کیا۔
کہا گیا کہ سائفر پر کھیلنا ہے، لیکن امریکہ کا نام نہیں لینا، عمران خان نے قومی مفادات کے ساتھ کھلواڑ کیا، عمران خان نے ملک میں انار کی اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کی، عمران خان نے اپنی سیاست اور اقتدار کی خاطر ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر دھمکیا ں دینا شروع کردیں، عمران خان نے اپنی سیاست خیرات کے پیسے سے کی، عمران خان آج کیوں ڈر رہے ہیں؟عمران خان نے چار سال مخالفین کو جیل میں رکھا سائفر کو عمران خان نے منٹس میں تبدیل کرنے کا کھیل کھیلا، یہ قومی سلامتی اور آئین وقانون کا معاملہ ہے یہ سیاسی نہیں بلکہ قومی مفادت کا مسئلہ ہے۔
عمران خان نے آڈیو لیکس پر کابینہ کے سب کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ ایف آئی اے کی کمیٹی بنا ئی جائے،عمران خان بتائیں کہ وہ کس کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں؟ عمران خان کہتے ہیں کہ سائفر کی کاپی میرے پاس بھی غائب ہوگئی، یہ وہ سائفر کی کاپی ہے جس کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، اس سائفر کی کاپی ہے، جس کے ساتھ کھیل کھیلا گیا۔
اس سائفر کی کاپی کو عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس سے منگواکر ساتھ بنی گالہ لے گئے ہیں اب وہ مکر گئے، وہ لوگ بتائیں جو کہتے ہیں کہ سیاسی کھیل کھیلا جارہا ہے، سائفر کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس میں کوئی بھی چہرہ شامل ہو، وہ ناقابل معافی اور جرم ہے، یہ جرم اعتراف کیا جاچکا ہے، عمران خان نے سائفر کے غائب ہونے کو تسلیم کرلیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو تماشا بنا دیا ہے، قوم تم جیسے غدار کو معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے جو کھیل کھیلنا تھا وہ سب کے سامنے آگیا، مریم نواز کا پاسپورٹ انہیں واپس مل گیا ہے، عمران خان نے چار سال عوام کو بے وقوف بنائے رکھا، اب نہیں بنا سکتے۔
عمران خان کو آج ڈر لگ رہا ہے، کیونکہ سیاست اپنے بل بوتے پر کرنا پڑرہی ہے، چوکیدار اور قومی دفاعی کے محافظ ہیں قیادت کرسی کی نہیں، کہتے ہوکہ نواز شریف اور شہباز شریف کو این آر او مل رہے ہیں، مریم نواز کو چار سال میں دو مرتبہ گرفتار کیا گیا، ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا جو اب ان کو واپس ملا، جو چور ہوتا ہے، وہ نیازی کی طرح عدالتوں سے بھاگتا ہے۔
صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیرا طلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس کیسز پر ایف آئی آر درج ہوئیں ان کا منطقی انجام ہوتا ہے، قانون کے مطابق اس پر مجرمانہ تحقیقات بنتی ہیں، اس پر ایف آئی اے کا حق ہے اور ایف آئی اے سائفر کے حوالے سے قانونی سزا کا فیصلہ کرے گی، ایف آئی اے کی کمیٹی ملک کے ادارے کی کمیٹی ہے، جس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔