اسلام آ باد: قومی ائیرلائن پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر غائب ہوگیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان اعجاز علی شاہ پی آئی اے کی پر واز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے کینڈا پہنچا تھا۔
فضائی میزبان نے 16 اکتوبر کو پرواز پی کے 782 کے ذریعے واپس اسلام آباد روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینڈا کی بارڈر سیکورٹی فورس کو اطلاع کردی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔