فیفا ورلڈ کپ؛ ایران نے ویلز کو 0-2 سے ہرادیا

فیفا ورلڈ کپ گروپ بی کے اسٹیج میچ میں ایران نے ویلز کو0-2 سے ہرادیا۔

مقررہ وقت تک مقابلہ بغیرکسی گول کے برابرتھا، ایران نے دونوں گولزانجری ٹائم میں اسکورکئے۔

ایران نے دونوں گولز آخری تین منٹ میں اسکورکئے، کھیل کے86 ویں منٹ میں ویلز کے گول کیپر وین ہینیسی کو ریڈ کارڈ دکھادیا گیا، گیند کوکک لگاتے ہوئے وین ہینیسی کی ٹانگ مہدی تریمی کو لگی تھی۔

ایران نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے شکست اور ایک میں فتح ملی ہے، وہ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ پہلے نمبر پر ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔