فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا

دوحا: فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فٹبالر اور کپتان نیمار انجری کے باعث سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سربیا کے خلاف میچ کے دوران نیمار جونیئر کے ٹخنے میں انجری ہوئی تھی اور سوجن آگئی تھی جس کی تکلیف کے سبب وہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ بیک ڈینیلو اور نیمار دونوں کھلاڑی سوئس ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے محروم رہیں گے البتہ باقی مقابلوں کے لیے وقت پر صحت یاب ہونے کے مقصد سے علاج جاری رکھےہوئے ہیں۔

قبل ازیں برازیل نے اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 0-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تھا۔