راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کرلی، 343 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 268 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستان نے 80 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو امام الحق 43 جب کہ سعود شکیل 24 رنز بناچکے تھے۔

89 رنز پر پاکستان کو تیسرا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہیں 48 رنز پر جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔

امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ مزید سست اور دفاعی ہوگئی۔ صورت حال یہ تھی کہ 18 گیندیں کھیل کر بھی رضوان نے اپنا کھاتہ نہیں کھولا تھا۔

سعود شکیل کی نصف سنچری

محمد رضوان اورسعود شکیل نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، اسی دوران سعود شکیل نے 104 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

87 رنز کی شراکت داری

176 رنز پر پاکستان کو چوتھا نقصان محمد رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وکٹ کیپر بیٹر نے 46 رنز بنائے۔

سعود شکیل اور محمد رضوان کے درمیان 87 رنز کی شراکت قائم ہوئی.

اظہرعلی کی واپسی

محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد گزشتہ روز ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے اظہر علی واپس آئے اور پاکستان کی کشتی کو کنارے لگانے کے لیےت تگ و دو کرنے لگے۔

198 پر آدھی ٹیم آؤٹ

198 رنز پر سعود شکیل بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی جھلکیاں

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران کافی نشیب و فراز رہے، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں دھواں دھارانداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 657 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔

رائٹ ہینڈڈ جو روٹ کی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ

انگلینڈ کی یادگار اننگز کے بعد پاکستان نے بھی 579 بنائے۔

امام اور عبداللہ نے نئے تاریخ رقم کردی

78 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

انگلش ٹیم نے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز پر ڈکلیئرڈ کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔

دوسرا میچ ملتان میں

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔