اسموگ کے باعث لاہور میں اسکولوں کو ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں ہفتہ وارچھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے، چھٹیوں کا اطلاق ڈسٹرکٹ لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
لاہور: اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا اعلان

 

لاہور: اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا اعلان
 

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے ساتھ تمام اسکول جمعہ اور ہفتے کو بھی بند رہیں گے۔

اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانےکا نوٹیفکیشن اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے۔