وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت جاری ہے۔
وفاقی وزیر اویس لغاری کی زیر صدارت اجلاس میں سولر ایسوسی ایشن، صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ریگولیشنز میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور کیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی ترمیم صارفین کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔