چین کی پاکستان کو جدید جنگی طیارے اور ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش

چین نے پاکستان کو 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کی ہے۔

یہ پیشکش وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی گئی سفارتی کامیابیوں کا حصہ ہے۔

مزید برآں، چین نے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مؤخر ادائیگی کی منظوری دی ہے، جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100,000 پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔

آذربائیجان نے 40 پاکستانی JF-17 طیاروں کی خریداری کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم 3 سے 10 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔