وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

 اسلام آباد؛ وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا جدہ پہنچنے پر گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوہ اور اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔

وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ جبکہ تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے گفتگو بھی ہو گی۔ شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

جدہ پہنچنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف عیدالاضحی سعودی عرب میں منائیں گے۔