وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ، دونوں رہنمائوں کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے نوافل کی ادائیگی کی اور بنیان مرصوص کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ، ملکی ترقی و خوشحالی ، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کیلئے دعائیں کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستانی سفیر احمد فاروق اور سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیرِاعظم عیدالاضحی سعودی عرب میں گزار رہے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہو گی۔