ابرار احمد کا اعزاز، ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا ہے اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔


نوجوان اسپنر نے ملتان ٹیسٹ میں اب تک 9 وکٹیں حاصل کی ہیں، اس سے قبل عبدالرحمن نے ڈیبیو پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے  نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں۔