پرتگال کو شکست ،مراکش پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فیفاورلڈکپ  کےکوارٹر فائنل میں  مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

 مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیےگئےگول کو  پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔

مراکش کےگول کیپر نے اہم میچ میں کئی یقینی گول بچا کر جیت میں اہم کردارادا کیا۔

خیال رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی  ہے۔