مراکش کے شیر عربوں کا خواب پورا کر رہے ہیں، حاکم دبئی کا پیغام

دبئی: فیفا ورلڈ کپ 2020کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو مراکش ہاتھوں تاریخی شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےحاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ مراکش کے شیر عربوں کا خواب پورا کر رہے ہیں.

ورلڈکپ میں ان سے بہتر کوئی نہیں۔ تفصیلات کے مطابقنائب صدر، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مراکش سے بہتر کوئی نہیں ہے۔

تمام عربوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ مراکش کے شیر عربوں کا خواب پورا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے تیسرے کوارٹر فائنل کا اختتام ہو گیا، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو مراکش کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔

ٹورنامنٹ کی فیورٹس میں شمار کی جانے والی پرتگال کوارٹر فائنل میں مراکش کو زیر کرنے میں ناکام رہی۔