پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے لیے دونوں ٹیمیں بدھ کو کراچی پہنچیں گی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ کیلیے دونوں ٹیمیں بدھ کو ملتان سے کراچی پہنچیں گی۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کو وی وی آئی پی پروٹوکول کے تحت سخت حفاظتی حصار میں مقامی ہوٹل پہنچایا جائے گا، جہاں کھلاڑی ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(نیشنل اسٹیڈیم) پر پریکٹس کا آغاز کریں گی۔


دوسری جانب 17 دسمبر سے شروع ہونے والےکراچی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا، حکام کے مطابق کوشش کی گئی ہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوران شہریوں کو کم سے کم زحمت اٹھانی پڑے۔

مزید پڑھیں: 1959 کے بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ لگاتار تیسری سیریز میں شکست

قبل ازیں اعلی سطحی اجلاس میں انتظامات پر غور کیا گیا اور متعدد فیصلے کیے گئے جبکہ ٹیموں کے روٹ پلان کو ایک دن پہلے جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ میچز میں کامیابی کے ساتھ انگلش ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی واضح برتری حاصل ہے۔