راولپنڈی اسٹیڈیم میں بین الاقوامی میچز کی پابندی لگنے کا امکان

راولپنڈی کی پچ کو آئی سی سی کی جانب سے ‘ایوریج سے کم’ ریٹنگ ملی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے 2 منفی پوائنٹس دے دیئے۔

آئی سی سی کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو 2 منفی پوائنٹس دیئے گئے ہیں اگر منفی پوائنٹس کی تعداد 5 ہوگئی تو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایک سال تک کسی بھی بین الااقوامی میچ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔

پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جہاں انگلش ٹیم نے پاکستان 74 رنز سے شکست وہیں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ بھی ٹوٹے، جہاں گیندبازوں کیلئے وکٹ میں بلکل بھی مدد نہیں تھی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ کو ‘شرمناک’ قرار دیا تھا جبکہ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو سڑک قرار دیا تھا۔

آئی سی سی امپائر پائکرافٹ نے منگل کو اپنے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچ اوسط درجے سے کم تھی، جس میں بالرز کیلئے کوئی مدد نہیں تھی، جس کی وجہ سے بلے بازوں نے بہت تیزی سے اسکور کیا اور دونوں اطراف نے زبردست مجموعے بنائے۔