کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لیے

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے اور  گرین کیپس نے 5  وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عبد اللہ شفیق 8 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ 46 کے مجموعے پر شان مسعود بھی 30 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں  اظہر علی اولی رابنسن کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

سعود شکیل 23 رنز بنا کر ریحان احمد کا شکار بنے جبکہ محمد رضوان 19 رنز بنا کر جو روٹ کی فل ٹاس گیند پر  بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے، بابر اعظم 70 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور آغا سلمان ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں

قبل ازیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور  شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

تیسرے ٹیسٹ کے لیے امام الحق، محمد علی، زاہد محمود اور محمد نواز  کو آرام دیا گیا ہے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے لیکن پہلی ترجیح سیریز تین صفر سے جیتنا ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ریحان احمد ٹیسٹ ڈیبیو کر  رہے ہیں۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔