چیئرمین سینیٹ نے فیصل واوڈا کا استعفیٰ منظورکرلیا

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فیصل واوڈا کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیصل واوڈا کی نشست خالی قرار دینےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا

خیال رہےکہ فیصل واوڈا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018 میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے، رواں سال فروری میں الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔

فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے 25 نومبر کو اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ فیصل واوڈا آئندہ انتخابات لڑنے کے لیے اہل ہوں گے، وہ سینیٹ کی نشست سے اپنااستعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوبھجوائیں۔