اب طبیعت قدرے بہتر ہے، مولانا طارق جمیل نے اپنی صحت بارے ٹوئٹ کردی

لاہور : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کینیڈا میں روبصحت ہیں۔

گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔

اب خود مولانا طارق جمیل کا بیان سامنے آیا ہے۔ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے ہسپتال سے اپنی ایک تصویر جاری کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’اللہ کے فضل اور آپ احباب کی دعاؤں سے اب طبیعت قدرے بہتر ہے.

  تین دن مزیدہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگہداشت رہنے کے بعد انشاء اللہ ڈسچارج کر دیا جائے گا،  مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔‘