وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کیلئے قرضوں کی اسکیم کا افتتاح کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جب خادم اعلیٰ پنجاب تھا اس وقت نوجوانوں کوبلاسودقرضےدیے، نوجوانوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے، جو قرضے دیے گئے 99فیصد نوجوانوں نے قرضے واپس بھی کیے۔

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ دیےتوکہاگیایہ سیاسی رشوت ہے، نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، ماضی میں 40 ارب کے قرضے دیے اور ریکوری 90 فیصد تھی، کورونا کے زمانے میں لیپ ٹاپ کے ذریعے نوجوانوں نے رزق حلال کمایا، نوازشریف دورمیں نوجوانوں کو15ارب روپےکےلیپ ٹاپ دیےگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو 5 لاکھ سے لیکر 75 لاکھ روپے تک قرضے فراہم کیے جائیں گے، 5 لاکھ روپے تک کے قرضے بلاسود ہوں گے اور ان کی واپسی کی مدت تین سال ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 5 سے 15 لاکھ روپے تک کے قرضوں پرشرح سود 5 فیصد ہوگا جبکہ 15 سے 75 لاکھ روپے تک کے قرضوں پرشرح سود 7 فیصد ہوگی اوراس کی واپسی کی مدت 8 سال ہوں گی، یہ سب پاکستان کے نوجوان بچوں اوربچیوں کیلئے ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اس کے علاوہ ایک لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا پروگرام بھی بنایا گیا ہے جو پورے پاکستان میں میرٹ پرتقسیم ہوں گے۔