مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت داخلہ 


 اسلام آباد: ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرمشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

 ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

 ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے،ای پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیاگیا۔ 

ترجمان کے مطابق محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی،یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجراء پر لاگو ہوگی،باقی فیسیں پرانی ہی برقرار ہیں۔