گندم کی سرکاری ریٹ سے بھی کم قیمت میں فروخت پرکسان پریشان : صوبائی حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے  سرکاری ریٹ سے بھی کم قیمت پر گندم  فروخت ہونے لگی

پنجاب میں گندم کی فصل کٹ کر منڈیوں میں پہنچنا شروع ہوگئی تاہم کم قیمت پر فروخت نے کسانوں کو پریشان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے  سرکاری ریٹ سے بھی کم قیمت پر گندم  فروخت ہونے لگی ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی  کو بتایا کہ گندم کی امپورٹ نگران حکومت کے دور میں ہوئی،اس پر وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فی الفور گندم خریداری نہ کرنے کی وجہ نمی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا گندم کی سپورٹ پرائس کم مقرر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔