کرپشن کیسز ، شوکت ترین نے فیض حمید سے سفارش کی تصدیق کر دی

سابق وزیر خزانہ و پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے اپنے کرپشن کیسز کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے سفارش کی تصدیق کر دی۔

ایک انٹرویو میں شوکت ترین کا کہنا تھاکہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے کبھی نہیں کہا  آپ کا یہ کیس ختم کرا دوں گا، انہوں نے کبھی کسی کو یہ نہیں کہا کہ وہ جاکر ان کی طرف داری کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کے کالم میں جو ریمارکس ہیں، نہیں سمجھتا کہ باجوہ  نے دیے ہوں گے لیکن اگر دیے ہیں تو انہوں نے یہ کوئی اچھی اور سوچ سمجھ کر بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ ایک صحافی نے اپنے کالم میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے شوکت ترین کے نیب کیسز ختم کروائے۔