لندن:پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز،ثانیہ عالم نے ذہانت کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے برین آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ ادارے برین ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ مقابلے میں پندرہ ممالک کے مرد و زن نے حصہ لیا جس میں فاتح پاکستانی خاتون ثانیہ عالم رہیں۔