اسلام آباد: ملک کے مشکل معاشی حالات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے قابل ستائش فیصلہ کرتے ہوئے لگژری لینڈکروزر وی ایٹ حکومت کوواپس کر دی۔
موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر حکومتی وزراء نے اقدامات شروع کردیے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےلگژری لینڈکروزر وی ایٹ حکومت کوواپس کر دی۔
وزیر منصوبہ بندی نے اپنی 4500 سی سی گاڑی واپس کرکے اخراجات پر قابو پانے کیلئے 1800 سی سی گاڑی استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیرمنصوبہ بندی نے گاڑی کابینہ ڈویژن کو واپس بھجوا دی۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معاشی حالات کی وجہ سے حکومت سخت اقدامات پر مجبور ہے،عوام تباہ حال معیشت کی وجہ سے اضافی بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگی دیکھ بھال اور زیادہ پٹرول کھانے والی گاڑی کی بجائے چھوٹی گاڑی کو ترجیح دیتا ہوں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء کی جانب سے حکومت سے تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔