جیل بھرو تحریک' عمران خان کا بدھ کو گرفتاری دینے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بدھ بائیس فروری کو سب سے پہلے وہ گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے اور پھر ملک بھر سے کارکنان و عوام رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے۔

 کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی زیرصدارت اُن کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں جیل بھرو تحریک کی تیاریوں اور اہداف پر بات کی گئی۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدلیہ خصوصاً ججز کیخلاف گھٹیا پراپیگنڈہ مہم شرمناک ہے، ن لیگ عدلیہ پر یلغار کی تاریخ رکھتی، ججوں کی خریدو فروخت جیسی رسمِ بھی اُن کی ہی ایجاد ہے، غیرقانونی فون ٹیپنگ کے ذریعے ججز پر دباؤ ڈالنے اور انہیں آئین کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرنے سے باز رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ اس اندھیرے میں عدلیہ قوم کی واحد امید ہے، ججز کو کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر دستور و قانون کو بالادست بنانا چاہیے

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی دستور کی پامالیوں میں پی ڈی ایم کا کردار کلیدی ہے، حکومت ہمارے اتحادیوں کو انتقام کا نشانہ بنا کر انہیں خوفزدہ کرنے اور سیاسی آمریت کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہے۔ انہوں نے کہا کہ لاقانونیت، جمہوری اقدار کی پامالی اور معاشی تباہی کے اس شرمناک سلسلے کو قوم کی حمایت و تائید سے روکیں گے۔