اسلام آباد:ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی دوبارہ ملازمت پر پابندی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا جس میں کہاگیاہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو وفاقی حکومت دوبارہ بھرتی نہیں کرے گی.
ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو ملازمت میں توسیع، دوبارہ ملازمت دینے، کنٹریکٹ پر ملازمت نہیں دی جائے گی۔
پاکستان کے ایوان بالا میں بل سینیٹر مظفر حسین شاہ، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر ذیشان خانزادہ اور سینیٹر دلاور خان نے پیش کیا۔
بل میں کہا گیا کہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو وفاقی حکومت دوبارہ ملازمت پر بھرتی نہیں کرے گی، ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو ملازمت میں توسیع، دوبارہ ملازمت دینے، کنٹریکٹ پر ملازمت نہیں دی جائے گی۔
بل کے متن کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو ہنگامی بنیاد پر عارضی ملازمت، کنسلٹینسی، ایڈ ہاک یا عارضی طور پر دوبارہ ملازمت نہیں دی جائے گی، ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو پروجیکٹ، خصوصی ایم پی اسکیل نوکری پر دوبارہ ملازمت نہیں دی جائے گی۔
ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو خود مختار اور نیم خود مختار اداروں میں دوبارہ بھرتی نہیں کیا جائے گا، اس کو کارپوریشن، کمپنیز، اتھارٹی، میں دوبارہ ملازمت نہیں دی جائے گی۔