فلپائن میں صوبائی گورنر سمیت 5افراد قتل

وسطی فلپائن میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبائی گورنر سمیت 5 دیگر افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 6 مشتبہ افراد رائفلیں لے کر اور اہلکاروں کی وردیوں میں ملبوس پامپلونا قصبے میں گورنر کے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔

ان کی بیوہ نے بتایا کہ نیگروس اورینٹل صوبے کے گورنر روئل ڈیگامو اور 5 دیگر افراد اس فائرنگ میں مارے گئے۔ پامپلونا کی میئر جینس ڈیگامو نے کہا کہ گورنر ڈیگامو اس قسم کی موت کے مستحق نہیں تھے، وہ ہفتے کے روز اپنے حلقوں کی خدمت کر رہے تھے۔

دوسری جانب پولیس نے کہا کہ اسپتال میں داخل ہونے والے متاثرین کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، فلپائن میں سیاست دانوں پر حملوں کی طویل تاریخ ہے جبکہ 56 سالہ ڈیگامو کو نشانہ بنایا جانے والا تازہ ترین واقعہ ہے۔