ایران، مہسا امینی کیس میں گرفتار 22 ہزار مظاہرین کو معافی دینے کا اعلان 

 تہران: ایران نے مہسا امینی کی  ہلاکت کے سلسلے میں گرفتار  کئے گئے 22  ہزار مظاہرین کو معافی دینے کا اعلان کر دیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایرانی عدلیہ نے   حجاب  کے معاملے میں   زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں  کے وران گرفتار 22 ہزار افراد کو معافی دینے کا  اعلان کردیا۔

ایر انی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا کہ مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے 22ہزارافراد کو معاف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ معافی کس مدت میں دی گئی۔