سونے کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت آج 700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کا بھاؤ بھی 601 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 927 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 1981 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔