بنوں:بنوں سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،پولیس کے مطابق یہ لاشیں ڈومیل کے علاقے کوشی ایریا سے ملی ہیں.
پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور مرنے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں.
پولیس کے مطابق تمام لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔