اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

اداکارہ ازیکا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات کی تصاویر لگائیں اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں نے ملک کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ازیکا ڈینیئل کو علی زیدی نے گلے میں پی ٹی آئی کا پرچم پہنایا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

خیال رہے کہ ازیکا ڈینیئل نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’چھوٹی‘، ’تیرے میرے بیچ‘ اور ’چیخ‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔