سوات موٹروے پر احتجاج، ٹول پلازہ کو آگ لگادی گئی

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پرسوات موٹروےپراحتجاج کیا گیا اور ٹول پلازہ کوآگ لگادی گئی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری پرسوات موٹروےپراحتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے ٹول پلازہ کوآگ لگادی۔

سوات موٹروے 5 گھنٹوں سے ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ احتجاج کے باعث بٹ خیلہ پشاورقومی شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔