کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو موبائل فون کرائے پر دینے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
سٹی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بچوں کو اسمارٹ فون کرائے پر دیتے تھے جس کے ذریعے بچے دکان پر پب جی گیم کھیلتے تھے اور فحش ویڈیوز دیکھتے تھے۔
سٹی پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہیں فقیر آباد کے علاقے میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیااور دکان سے 23 اسمارٹ فون ضبط کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔