الیکشن کی تاریخ دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے، بابراعوان

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابراعوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لگتا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت کم ہوگئی ہے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں بابراعوان نے لکھا ہے کہ ریاستِ پاکستان اور آئینِ پاکستان دونوں عوام کی جدوجہد سے معرضِ وجود میں آئے۔ آئین کا preamble عوام کو حق دیتا ہے کہ وہ اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لئے اپنے ووٹ سے لیڈر منتخب کریں۔ 

انہوں نے لکھا کہ سلیکٹڈ ٹولہ مرکز، پنجاب اور کے پی میں مسلسل ریاست و دستور کی نفی کررہا ہے۔ اگر بقول آپ کے عمران خان اکیلا رہ گیا اور غیر مقبول ہوگیا تو پھر بسم اللّٰہ کریں۔ الیکشن کی تاریخ دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ 

انہوں نے لکھا کہ قوم دکھائے گی پی ڈی ایم کے حق میں زیادہ پانی آتا ہے یا کپتان کے حق میں سونامی۔