عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی ٹیم تشکیل دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر ، حلیم عادل شیخ، عون عباسی ، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔