شوبز کی ایک اور اداکارہ نے خلع لے لی

لاہور : مشہور فلم اسٹار اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر علی سے خلع لے لی۔

اس سلسلے میں ثنا فخر کی درخواست پر کینٹ یونین کونسل لاہور نے ان کی خلع مؤثر ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔

یونین کونسل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ3  مہینے ثنا فخر اور ان کے سابق شوہر فخرامام کو متعدد دفعہ آمنے سامنے بٹھانے کی کوشش کی گئی لیکن صلح کروانے میں کامیابی نہ ہوئی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ثنا فخر کو لاہور میں ایک گھر ان کے  شوہر کی طرف سے دیا گیا تھا ۔

یونین کونسل نے قانون کے مطابق ثنافخرکی درخواست پر طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ  ثنا اور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔