کریڈ ٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن خریداری کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر

ملک سے باہر کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اگر آپ بیرون ملک کارڈ کے ذریعے خریداری کرتے ہیں تو آپ کو ادائیگی ڈالر کے انٹر بینک کے ریٹ کے مطابق کرنی ہو گی۔

کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیاں اس پہلے اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہوتی تھیں لیکن اب آن لائن کی گئی خریداری پر بھی ادائیگی انٹر بینک کے ریٹ پر ہی ہو گی۔

اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے لیے صارفین کو 31 جولائی 2023 تک اجازت دے دی ہے۔

 انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر کی قدر 285 روپے 35 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 311 روپے ہے۔