مہنگائی97۔37 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: مئی میں مہنگائی37.97 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، یہ اعداد و شمار وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ مہنگائی رپورٹ میں بتائے گئے ہیں۔

ماہانہ رپورٹ کے مطابق اپریل کی نسبت مئی میں مہنگائی میں 1.58 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے جب کہ جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح 29.16 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے تحت گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی میں 1.69 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مئی میں شہری علاقوں میں مہنگائی 1.50 فیصد بڑھی۔

رپورٹ کے تحت مئی میں دیہات میں مہنگائی 42.2 فیصد پر پہنچ گئی، شہری علاقوں میں گزشتہ ماہ مہنگائی 35.1 فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت مئی 2022 میں مہنگائی کی شرح 13.8 فیصد تھی جب کہ اپریل 2023 میں مہنگائی 36.42 فیصد رکارڈ کی گئی تھی۔