راولپنڈی: پاک ایران سرحد پر بلوچستان کے علاقے سنگوان میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کے نتیجے میں 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران سرحد پر بلوچستان کے علاقے سنگوان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کاحملہ پسپاکردیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حسنین اشتیاق اورسپاہی عنایت اللہ شہید ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ایرانی حکام سے رابطہ دہشت گردوں کوروکنے پربات چیت بھی شرو ع کر دی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر آپریشن شروع کردیا گیا، بلوچستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژکرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔