سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 3429 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔