بہو سے شادی کے لیے 6 سالہ پوتے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے سنگ دل دادا گرفتار

 لاہور: اپنی بہو سے شادی کے لیے 6 سالہ پوتے کو اغوا کرکے قتل کرنے والے سنگ دل دادا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نذیر احمد اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ملزم نے اپنے پوتے کو اغوا کر کے اپنے بیٹے کو بلیک میل کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے اور بات نہ ماننے کی صورت میں ملزم پوتے غلام مصطفیٰ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

ملزم نے نتائج نہ ملنے پر اپنے پوتے کو قتل کر کے لاش چائنا اسکیم گندے نالے کے قریب پھینک دی۔قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ جس کی بعد ازاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتاری ممکن ہوئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کے مطابق پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے پوتے کو قتل کرنے والے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔