وکیل کے قتل کا مقدمہ سربراہ تحریک انصاف کیخلاف درج

کوئٹہ میں  سابق وزیراعظم  کیخلاف سنگین  غداری کے مقدمے کی درخواست لگانے والے وکیل کے قتل کا مقدمہ  سربراہ تحریک انصاف کیخلاف درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر میں قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل

رپورٹ کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج کیا گیا ،مقدمہ قتل، انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کاکہناہے کہ مقدمہ مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیاگیا ،قتل کا مقدمہ شہید جمیل کاکڑتھانے میں درج کیاگیا ۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے وکیل کے قتل کا الزام سابق وزیراعظم پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے قتل کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔