نگراں وزیراعظم نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں 

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑنے حلف اٹھانے کے بعد باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں،کابینہ ڈویژن نے بطور نگران وزیر اعظم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیر کے روز نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑکا وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سٹاف ممبران سے فرداً فردا مصافحہ کیا،بعد ازاں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

نگران وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور بعد ازاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور روزمرہ کا کام شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے باقاعدہ طور پر انوار الحق کاکڑکا بطور نگران وزیر اعظم کا نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا۔