جسٹس (ر) مقبول باقر بطور نگراں وزیراعلیٰ سندھ، آج حلف اٹھائیں گے

‏گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام کی منظوری دے دی۔‏

‏اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔‏

‏یہ منظوری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سفارش پر دی گئی جنہوں نے پیر کی رات گورنر سندھ کو نام بھیجا تھا۔‏

‏جسٹس (ر) مقبول باقر آج بروز منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔‏