مشکل حالات میں بہت اہم ذمہ داری ہے، مقبول باقر

سندھ کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں یہ بہت اہم ذمہ داری ہے، کوشش ہوگی لوگوں کے مسائل حل کرسکیں۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کروں گا۔

مقبول باقر نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آئین اور قانون کے مطابق الیکشن ہوں۔