صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔
صدر سیکریٹریٹ پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ صدر مملکت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی۔
قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا ورکرز اور صحافی برادری کو پیمرا ترمیمی بل 2023 کی حمایت کا یقین دلایا تھا۔