میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالحوں میں داخلے کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) ملتوی، نئی تاریخ 10 ستمبر مقرر

‏پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) 2023 کو اب 10 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔‏

‏اس سے پہلے یہ امتحان 23 اگست کو ہونا تھا۔‏

پاکستان ڈینٹل اینڈ میڈیکل کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایم ڈی سی اے ٹی 2023 کا انعقاد ملک بھر میں یکساں نصاب پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔‏

‏پی ایم ڈی سی کے مطابق داخلہ امتحانات کا نصاب پچھلے سال جیسا ہی رہے گا۔‏

‏ایم ڈی سی اے ٹی امتحانات میں یہ تاخیر امیدواروں کو تیاری کے لئے اضافی وقت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔‏

‏قبل ازیں آج اسلام آباد میں پی ایم ڈی سی ہیڈ کوارٹر کے باہر غیر ملکی گریجویٹس کے ایک گروپ نے احتجاج کیا۔ انہوں نے ایم ڈی سی اے ٹی کے لئے طے شدہ تاریخ میں تبدیلی اور ان کے لئے پاسنگ مارکس کم کرنے کا مطالبہ کیا۔‏

‏مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں 70 فیصد سے زیادہ پاسنگ فیصد کی ضرورت نہیں ہوتی۔‏